the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے




لیبیا کی پارلیمنٹ کے صدر نوری ابو شمائن نے اعلان کیا ہے احمد مائتق لیبیا کے نئے وزیراعظم ہیں۔ یہ حکم نامہ پارلیمنٹ کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ پارلیمنٹ کی اس منظوری سے پہلے احمد مائتیق نے اتوار کے روز وزارت عظمی کا حلف اٹھایا تھا لیکن پارلیمنٹ کے نائب نے وزیراعظم کے انتخاب کو غلط قرار دے دیا تھا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرسٹ ڈپٹی سپیکر عزالدین العوامی کا کہنا تھا کہ میطیق سب سے زیادہ ووٹ لینے کے باوجود لازمی اکثریتی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔ تاہم سیکنڈ ڈپٹی سپیکر صالح مخزوم نے بعد ازاں کہا کہ میطیق کو مقررہ اکثریتی ووٹ مل گئے ہیں۔ مخزوم نے میطیق کو



آئندہ دو ہفتوں میں نئی حکومت بنانے کی ہدایت بھی کر دی تھی۔ انہوں نے اسمبلی کی ٹیلی وژن پر نشر کی گئی کارروائی کے دوران کہا کہ احمد میطیق باضابطہ طور پر نئے وزیراعظم ہیں۔ اس موقع پر بعض ارکانِ پارلیمنٹ مخزوم کے اس اعلان کی مخالفت میں نعرے لگا رہے تھے۔ اس کے چند گھنٹوں بعد العوامی نے ووٹنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ انہوں نے تین ہفتے قبل مستعفی ہونے والے عبداللہ التینی سے کہا وہ اقتدار سنبھالے رکھیں۔ خیال رہے کہ التینی نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے مہینے میں ہی استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کے استعفے کے بعد وزیراعظم کی کرسی خالی ہو گئی تھی۔ اس کے بعد ہونے والی ووٹنگ کی قانونی حیثیت پر ارکانِ پارلیمنٹ میں شدید اختلاف رہا ہے۔ -
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.